فضلے سے پاک پاکستان:

پاکستان میں پلاسٹک کی آلودگی سے نمٹنے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، WWF اور کوکا کولا نے پاکستان کے تین مالز میں 12 اکتوبر سے 12 نومبر 2019 تک پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرنے کی شرط لگانے کے لیے اشتراک کیا ہے۔ مذکورہ پلاسٹک شرط مشروبات کے شعبے میں اپنی طرز کی پہلی شرط ہے جو مشروبات کی پلاسٹک کی بوتلوں کی واپسی اور ان کو دوبارہ کار آمد کرنے کے عمل کو فروغ دیتی ہے، جبکہ مہمانوں کو روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات جیتنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ پلاسٹک شرط کی شروع کرنے کی تقریب 12 اکتوبر کو پاکستان کے پیکجز مال میں منعقد ہوئی، جہاں اس کا افتتاح کوکا کولا پاکستان اور افغانستان خطے کے ڈائریکٹر پبلک افیئرز اینڈ کمیونیکیشن فہد قادر اور WWF پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی نے کیا۔ یہ کوکا کولا پاکستان کے اس اقدام کے مطابق ہے جس کا عنوان ہے 'فضلے سے پاک پاکستان'

2018 میں، کوکا کولا نے آج صنعت کے پہلے ہدف کا اعلان کیا ہے کہ جتنی بوتلیں یا کین یہ 2030 تک عالمی سطح پر بیچے گی، اس کے برابر جمع اور دوبارہ کار آمد کیا جائے گا۔ کمپنی اور اس کے عالمی پارٹنرز اس حوصلہ مند ہدف سے نمٹیں گے، جو "فضلے سے پاک دنیا" نامی ایک جامع منصوبہ کا حصہ ہے، جس کے ذریعے پیکیجنگ کے پورے عرصہ حیات پر ایک نئی توجہ مرکوز کی گئی ہے کہ بوتلیں اور کین کیسے ڈیزائن اور تیار کیے جاتے ہیں، اور انہیں کیسے کار آمد اوردوبارہ بروئے کار لایا جاتا ہے ۔ "آج صارفین توقع کرتے ہیں کہ ہمارے جیسی کمپنیاں لیڈر بنیں اور وہ زمین کی دیکھ بھال کرتے ہوئے فضلے سے پاک دنیا کو ممکن بنانے میں مدد کریں۔ ہمارے "فضلے سے پاک پاکستان" ویژن کے ذریعے، ہم دنیا کے پیکیجنگ کے مسئلے کو ماضی کی چیز بنانے میں مدد کرنے کے لیے اپنے سیارے اور اپنی پیکیجنگ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ کوکا کولا کے ڈائریکٹر پبلک افیئرز اینڈ کمیونیکیشن فہد قادر نے تبصرہ کیا کہ پلاسٹک کی واپسی اور دوبارہ کار آمد بنانے کو فروغ دینے کے لیے ہماری کاوشوں میں یہ پلاسٹک شرط صرف ایک قدم ہے۔

"پلاسٹک کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور دوبارہ کار آمد بنانے پر ہماری لاپرواہی کی وجہ سے دریائے سندھ کو اب دنیا کا دوسرا آلودہ دریا قرار دیا گیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی کوئی پہلا عالمی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ عالمی مسئلہ بن کر ابھرا ہے۔ اس لیے، WWF پاکستان شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے؛ پلاسٹک کی واپسی کی یہ سہولت بہت سے مظاہر میں سے ایک ہے۔ کوکا کولا فاؤنڈیشن جیسے ماحولیات کے حوالے سے شعور رکھنے والے پارٹنرز کے تعاون سے، WWF صاف ستھرا پاکستان کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی مزید مہمات شروع کرتی رہے گی۔" - حماد نقی خان، ڈائریکٹر جنرل WWF پاکستان،

ردعمل اب تک بہت اچھا رہا ہے؛ اب تک 5 دن کے دوران PET پیکیجنگ کی 754 سے زیادہ بوتلیں جمع کی جا چکی ہیں جو تقریباً 21.25 کلو گرام دوبارہ کار آمد کیا جا سکتا ہے۔ روزانہ 14 ،قرعہ اندازی جیتنے والوں اور 5 بڑی قرعہ اندازی جیتنے والوں کے ساتھ 177 انعامات دیے گئے ہیں۔ لوگوں کا جوش و جذبہ اب تک بہت زبردست رہا ہے!

پلاسٹک ہٹ کی سہولت کی تاریخیں لاہور کے تمام مالز میں یہ ہیں:

پیکیجز مال 12 اکتوبر - 21 اکتوبر، 2019

فورٹریس اسکوائر مال 23 اکتوبر - 01 نومبر، 2019

ایمپوریم مال 03 نومبر - 12 نومبر 2019

WWF کی ایک جاری تحقیق کے مطابق، سیمپل کے سائز کی بنیاد پر یہ دریافت کیا گیا ہے کہ 70 فیصد سے زیادہ گھرانے اپنے کوڑے کو الگ الگ نہیں کرتے جس کی وجہ سے اس کےدوبارہ کار آمد
ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ بیورو آف انٹرنیشنل ری سائیکلنگ کے اشتراک کردہ نتائج کی بنیاد پر، 91 فیصد پلاسٹک کوڑا کرکٹ کو دوبارہ کار آمد نہیں کیا جاتا، جو بالآخر زمینی گڑھوں یا ہمارے سمندروں میں پہنچ جاتا ہے۔ تاہم، ری سائیکلنگ $200 بلین کی صنعت ہے اور زیادہ تر ممالک میں، دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کو ذاتی ذمہ داری کے بجائے ایک سرکاری مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔ 10 سال سے زیادہ پہلے، کوکا کولا جنوبی افریقہ نے PET ری سائیکلنگ کمپنی (PETCO) کو مالی اعانت فراہم کی اور شراکت سے اسے تخلیق کیا، جو ایک صنعتی ادارہ ہے اور ابتدائی استعمال کے بعد PET مواد کی ری سائیکلنگ کو فروغ دیتا ہے اور اسے ریگولیٹ(اصول کے مطابق) کرتا ہے، اور تلف کردہ PET مواد سے نئی مصنوعات بنانے کے لیے ری سائیکلرز کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ PETCO کی کوششوں کے نتیجے میں، ملک میں ری سائیکلنگ میں 2000 میں یک عددی شرح سے 2017 میں 65 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا - جو یورپی شرحوں کے قریب ہے اور ایسی شرح ہے جو امریکہ کی ری سائیکلنگ کے 20 فیصد سے زیادہ ہے۔

PETCO ،کی کامیابی کے بعد، کوکا کولا پاکستان پلاسٹک ہٹ جیسے اقدامات کے ذریعے غیر منافع بخش، عوامی اور تجارتی شعبے کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے تا کہ ہمارے صارفین کو فوائد یا دوبارہ کار آمد بنانے سے آگاہ کیا جائےاور 'دوبارہ کار آمد بنانا فائدہ مند ہے!' PakistanWithoutWaste# کو تسلیم کیا جائے۔