دیرپا اقدامات

Natural landscape with a lake and mountains

ایک مکمل مشروب ساز کمپنی کے طور پر، ہم دنیا کو تروتازہ کرنے اور ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کرنے کے اپنے مقصد پر کار فرما ہیں۔ ہم اپنے کاروبار کو ان طریقوں سے بڑھانا چاہتے ہیں جو مثبت تبدیلی لاتے ہیں اور ہمارے کرہ ارض کے لئے ایک بہتر مستقبل کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

ہماری ماحولیاتی ترقی

پانی، پیکیجنگ، آب و ہوا اور زراعت کے شعبوں میں ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس دیکھیں۔

ماحول میں پانی کے زخائر کی افزائش

 2015سے، ہم نے عالمی سطح پر اپنی تیار شدہ مصنوعات میں استعمال ہونے والے 100% سے زیادہ پانی کو، مجموعی سطح پر، فطرت اور کمیونٹیز کو واپس کر دیا ہے۔ مستقبل میں، ہم 2035 تک کوکا کولا سسٹم میں اپنے 200 سے  زیادہ ہائی رسک مقامات* میں استعمال ہونے والے کل پانی کا 100% واپس کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔  

ماحول میں استمعال شدہ پیکیجنگ کو کم کرنے میں مدد کرنا

ہمارا مقصد 2035 تک ہر سال مارکیٹ میں متعارف کرائے جانے والی بوتلوں اور کین کی مساوی تعداد کے 70% سے 75% تک کو دوبارہ جمع کرنا یقینی بنانے میں مدد کرنا ہے۔

اخراج کو کم کرنا

ہم نے اپنے دائرہ کار 1، 2 اور 3 کے اخراج کو 2019 کی بیس لائن سے 2035 تک 1.5°C رفتار کے مطابق کم کرنے کا ہدف مقرر کیاہے۔**

*مقامات کی نشاندہی 2024 میں ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ ایکویڈکٹ 4.0 ٹول اور کوکا کولا -سسٹم لیول کے ہر پروڈکشن سہولت کا استعمال کرتے ہوئے ایک وسیع تجزیے کے بعد کی گئی۔ کوکا کولا سسٹم 200 سے زیادہ بوٹلنگ پارٹنرز اور 950 پروڈکشن سہولیات پر مشتمل ہے۔ زیادہ خطرے والے مقامات کی تشخیص کے لیے، جانچ کی گئی سہولیات کی تعداد تقریباً 720 مقامات پر تھی کیونکہ اس میں فریق ثالث کا معاہدہ کرنے والے مینوفیکچررز شامل نہیں ہیں۔
  

** کمپنی کے حاصل کردہ کاروباروں کو چھوڑ کر، بشمول BODYARMOR، CHI، Costa، ​​doğadan، fairlife اور innocent ۔ کمپنی توقع کرتی ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کاروباروں کو بھی اپنے 1.5°C ۔  کے ہدف  میں شامل کر لے گی