پاکستان بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ذریعے فوائد میں سات گنا اضافہ

مائیکرو فنانسنگ اور خواتین کو بااختیار بنانا

جہاں چاہ، وہاں راہ۔ ایسی ہی کہانی ہے لاہور کی ایک نوجوان اور متاثرکن لڑکی آمنہ کی، جو کوکا کولا پاکستان اور کشف فاؤنڈیشن کے اشتراک 'مائیکرو فنانس کے ذریعے خواتین کی بااختیاری' نامی پروجیکٹ سے استفادہ کرنے والے پُرجوش مستفید کنندگان میں سے ایک ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا اس پروجیکٹ کا مرکزی پہلو ہے، جو کوکا کولا کے 5by20 ہدف کی حمایت کرتا ہے، جس کا ہدف 2020 تک دنیا بھر میں 5 ملین خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ 2011 سے کشف فاؤنڈیشن کم مراعات یافتہ پسِ منظر کی حامل خواتین کو مائیکرو فنانس کے ذریعے نرم شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے لیے کوکا کولا پاکستان کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے، جس سے وہ کاروبار کی مالک بننے کے طریقوں کے ذریعے اپنی اور اپنے خاندان کے لیے روزی روٹی کما سکیں۔

آمنہ کی کہانی پاکستان کی خواتین کے لیے ایک رہنمائی ہے، کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کو ظاہر کرتی ہے۔ وہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان خاتون ہے جس نے حال ہی میں فائن آرٹس میں گریجویشن کی، اور اپنی والدہ پروین کے گھر کے بیڈ سیٹس، کچن میٹ اور ٹی پاٹ کور کی سلائی کے کاروبار میں مدد کرنا پسند کرتی ہے۔ پہلے آمنہ ایک مقامی انگلش میڈیم اسکول میں پڑھاتی تھی لیکن اس ملازمت کے دوران اسے کافی سماجی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مناسب آمدنی حاصل نہیں کر رہی تھی، اور اس کے والدین اس کے گھر چھوڑ کر اکیلے سفر کرنے پر راضی نہیں تھے۔ اس کے والد بصارت کی کمزوری میں مبتلا ہیں، جس نے اس کے خاندان کو مالی طور پر محتاج بنا دیا تھا جب تک کہ اس نے اپنی والدہ کے کاروبار میں مدد کرنا شروع نہیں کی۔

آمنہ سے بات کرنے کے بعد، یہ ظاہر ہوا کہ وہ دستکاری میں اپنی والدہ کی مدد کرنے پر مجبور نہیں تھی، اور اس نے یہ انتخاب اپنی ذاتی دلچسپی سے کیا۔ وہ دستکاری کے کام میں انتہائی مہارت رکھتی ہے، اور کشف فاؤنڈیشن کی طرف سے فراہم کردہ نرم شرائط پر قرضوں کے ساتھ وہ خام مال اور آلات کی مطلوبہ فراہمی خریدنے کے علاوہ سرمایہ کاری کے لیے اس رقم کا ایک مناسب حصہ بچا سکتی ہے۔ آج، وہ اکیلی گھر کے اخراجات پورے کرنے کے قابل ہے اور لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ جیسے شہروں میں اس کی دستکاری مقبول ہے۔ وہ اکثر اپنی والدہ اور بھائیوں کے ساتھ ان شہروں کا سفر کرتی ہے تا کہ مصنوعات فراہم کر سکے اور خام مال بھی خرید سکے۔ اگرچہ اس کے گھر میں 4 انحصار کرنے والے افراد ہیں، جن میں اس کے والدین اور دو چھوٹے بھائی شامل ہیں، وہ ان سب کی مدد کرنے کے لیے معاشی اور سماجی طور پر بااختیار ہونے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ وہ اپنے خاندان اور علاقے کی خواتین کو مالیاتی نظم اور سماجی بہبود کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتی ہے، جو ایک اور مقصد کے حصول کی طرف لے جاتی ہے؛ یعنی معاشرتی ترقی۔

اب تک، کشف فاؤنڈیشن 1,725 کم آمدنی والی خواتین کو براہ راست قرضے فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے اور کم آمدنی والی خواتین کے لیے 3,162 قرضوں کی مالی اعانت براہ راست قرضوں سے ادائیگی کے ذریعے کی گئی ہے۔ کوکا کولا نے اب تک اس پروجیکٹ کے لیے $481,500 خرچ کیے ہیں، اور مالیاتی پیش گوئیاں بتاتی ہیں کہ اگر رقم کی اعانت ہر سال $100,000 کے قریب رہی، تو 2020 تک مستفید کنندگان کی کُل تعداد 13,700 سے زیادہ ہو جائے گی۔ اس اشتراک کی اصل 'استحکام' کا عنصر ہے، جہاں خواتین اپنے گھر کی کفالت کے لیے ایک قابل عمل بنیاد قائم کرنے کے قابل ہوتی ہیں جو ہر گزرتے سال کے ساتھ مالی طور پر توسیع پاتی ہے۔ کشف فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ کے نتائج کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ ہر $1.00 خرچ کرنے پر تقریباً $7.00 کا اثر پڑتا ہے، جو قرضوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے فوائد کے وسیع دائرہ کار کی عکاسی کرتا ہے۔ پروین 15 سال سے کشف فاؤنڈیشن کی کلائنٹ ہے، جو پورے خاندان کو معاشی استحکام فراہم کر رہی ہے، اور اب اس کی بیٹی آمنہ نے بہت چھوٹی عمر میں اپنا کردار بدل کر اپنے خاندان کے معیار زندگی کو مزید بہتر کیا ہے۔

ہماری پارٹنر کاشف فاؤنڈیشن کی مسلسل اعانت کو مائیکرو فنانس امداد کی شکل میں مستحق خواتین کی مدد کے تسلسل میں بدلا گیا ہے۔ اس طرح، آمنہ کو اپنے کام پر فخر محسوس ہوتا ہے اور وہ آج اپنے بارے میں زیادہ پُر اعتماد محسوس کرتی ہے۔ وہ اصرار کرتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو آگے آنا چاہیے اور اپنی اور اپنے خاندان کی آزادانہ مدد کرنے کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔ مائیکرو فنانس کے تصور نے پاکستان میں آمنہ جیسی بہت سی خواہشمند خواتین کی مدد کی ہے، جنھوں نے ایک بہتر معیار زندگی کی کوشش کرنے کے لیے عزت اور ترغیب پائی ہے۔ کوکا کولا کے ساتھ کشف فاؤنڈیشن کا اشتراک اس بات کی ایک روشن مثال ہے کہ کیسے اپنا کاروبار ان افراد کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتا ہے جو آمدنی کے حصول کے لیے کاروبار میں اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو شامل کرنے کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔