[لاہور،20،ستمبر 2022]: پاکستان کے دور دراز اور شہری علاقوں میں کمزور خاندانوں کی بہتری کے لئے کئیر انٹرنیشنل کے عزم کو مزید آگے بڑھانے کے لئے،تنظیم نےکوکا کولا کمپنی کی مخیر تنظیم کوکا کولا فاؤنڈیشن سے عطیات قبول کئے ہیں تاکہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد فراہم کی جاسکے ۔
یہ عطیات پاکستان میں تقریباً 1٫000 متاثرہ گھرانوں کی فوری امدادی کوششوں میں معاونت کرتے ہیں جن میں شیلٹر کٹس ،خوراک کے علاوہ اشیاء ، حفظانِ صحت کا سازو سامان اور ماہواری کی حفظانِ صحت میں استعمال ہونے والی کٹس شامل ہیں ۔
کوکا کولا فاؤنڈیشن کی صدر سعدیہ مڈسبرگ نے کہا،"پاکستان بھر میں جاری، تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا پیمانہ غیر معمولی ہے ۔کئیر میں وقف ٹیم کی قیادت میں،کوکا کولا فاؤنڈیشن کی 250٫000 امریکی ڈالر گرانٹ بلوچستان کے ہنگامی سیلاب میں امداد کے لیے استعمال کی جائے گی۔"
پاکستان میں آنے والے سیلاب پر متحدہ عالمی ردعمل درکار ہے۔ "پاکستان میں کئیر انٹرنیشنل ان چند تنظیموں میں سے ایک ہے جو ہنگامی صورتحال کے آغاز سے ہی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کررہی ہے۔ متاثرہ خاندانوں کی ضروریات بہت زیادہ ہیں کیونکہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی کے نیچے ہےاور ہر گزرتا دن خاندانوں کے لئے مزید مشکلات کا سبب بن رہا ہے کیونکہ بہت سے علاقوں میں پانی مستقل کھڑا ہے جس کی وجہ سے صحت کو خطرات لاحق ہیں۔ اتنے بڑے پیمانے کی ہنگامی صورتحال میں حکومت ،بین الاقوامی این جی اوز اور عطیہ دہندگان بشمول کارپوریٹس کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ کئیر نے سیلاب سے متاثرہ آبادی بالخصوص خواتین اور بچوں کو فوری امداد کی فراہمی کے لیے کوکا کولا فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔"
عادل شیراز ، پاکستان میں کئیر انٹرنیشنل کے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا۔
مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: