کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن نے پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ (EPD) اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور (PHA) کے اشتراک سے جیلانی پارک، لاہور میں 2022 کے لیے شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
کوکا کولا کمپنی کے مقصد "دنیا کو تازہ دم بنائیں، فرق پیدا کریں"، مقصد کے جزو کے طور پر، کمپنی رواں مون سون کے موسم میں لاہور کے جلو فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف پارک میں 30,000 درخت لگائے گی۔
کوکا کولا ان کمیونٹیز کے لیے پُرعزم ہے جہاں یہ کام کرتی ہے اور اپنے کاربن کے استعمال کو کم کرنے اور ماحول کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہے۔ گزشتہ سال، کوکا کولا نے اسلام آباد میں اتاترک ایونیو پر پاکستان کی پہلی پلاسٹک کی سڑک کو بڑے پیمانے پر PET پلاسٹک کے کچرے کو جمع کر کے اور دوبارہ استعمال کرنے کا مظاہرہ کیا۔
تقریب میں کوکا کولا پاکستان اور افغانستان کے نائب صدر فہد اشرف نے بات کرتے ہوئے کہا؛ "کوکا کولا میں ہمارا مقصد ایک زیادہ مستحکم اور بہتر مشترکہ مستقبل بنانے کے طریقوں پر عمل کرنا ہے جو لوگوں کی زندگیوں، کمیونٹیز اور ہمارے کرہ ارض پر فرق پیدا کرتا ہے۔ آج کی درخت لگانے کی سرگرمی اس وسیع تر عزم کا حصہ ہے۔"
کثیر الجہتی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم رؤف، سیکرٹری، محکمہ تحفظ ماحولیات، پنجاب نے کہا؛ "پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے نتیجے میں ماحولیاتی مسائل سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔ پائیدار حل تلاش کرنے کے قابل ہونے کے لیے، افراد سے لے کر تنظیموں تک سب کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی اسے مکمل طور پر ٹھیک نہیں کر سکتا۔ میں کوکا کولا جیسی نجی شعبے کی کمپنیوں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جو ان کمیونٹیز کو واپس دے رہی ہیں جہاں وہ کاروبار کرتے ہیں۔"
آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مقامی درخت لگانا دفاع کی پہلی لائن ثابت ہوا ہے۔ ان کی اہمیت کے متعلق بتاتے ہوئے جناب عمر جہانگیر، ڈائریکٹر جنرل، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، لاہور نے کہا، "ماحولیاتی تنزلی اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں دنیا بھر کے لوگوں کی بقاء کو خطرہ لاحق ہے۔ ہمارے کام کا ایک جز عوام میں زیادہ سے زیادہ مقامی درخت لگانے کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے کیونکہ ہمیں اپنی بقا کے لیے ان کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ وہ آکسیجن کا ذریعہ ہونے کے ساتھ درجہ حرارت کو کم رکھنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔"
کوکا کولا کمپنی کی ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ESG) کی ترجیحات اس کی کاروباری حکمت عملی میں ضم ہیں۔ ان کی توجہ ان علاقوں پر مرکوز ہے جہاں وہ پوری دنیا میں جن کمیونٹیز کی خدمت کرتے ہیں ان پر قابل پیمائش، مثبت اثر ڈالا جا سکتا ہے۔