لکڑی کی میز کے اوپر چار کھلی گیلی کوکا کولا اصل ذائقہ شیشے کی بوتلوں کا سامنے کا منظر۔

معیار:

آپ کا اعتماد ہی ہمارے معیار کی اساس ہے ، جو ہماری مصنوعہ کا ہر گھونٹ یکساں طور پر ہر روز تروتازگی کو یقینی بناتا ہے-

نیا بھر کے صارفین کا اعتماد ہےکہ کوکا کولا کمپنی اعلیٰ معیار کی تازگی بخش مصنوعات فراہم کرتا ہے۔ ہمارے ہر عمل میں اعلیٰ معیار نمایاں ہے۔اس میں ہم نے تمام چیزیں شامل کی ہیں۔ کوکا کولا نظام کا ہر فرد ہمارے کار عزم کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنی انتھک محنت کے ساتھ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارا نظام معیاری مصنوعات اور خدمات کے وعدے کو برقرار رکھے۔

مارے لئے معیار کی حیثیت صرف ایک پیمانہ نہیں جوصرف دیکھنے اور چکھنے کی حد تک ہو بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ہمارا معیار ان مشروبات اور ان کے مواد کی تیاری سے, ان کے پیک ہونے تک کے مرحلے کے دوران کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارا مقصد ایسی کامل مصنوعات فراہم کرنا ہے جو ہر جگہ قابلِ اعتماد ہوں۔ اور اسی چیز کو برقرار رکھنے کے لیے ہم اپنے داخلی معیارات کا مستقل جائزہ لیتے اور انہیں بہتر بناتے ہیں ۔

ہمارا یقین اور معیار ہی ہماری کامیابی کا سنگ بنیاد ہے ۔ہر روز اپنے گاہکوں اور صارفین کے اطمینان کو یقینی بنانا اور اپنے معیار کے وعدے کو پورا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔