[لاہور، 19 جنوری،2023] لاہور پریس کلب نے پاکستان میں سیلاب سے بچاو کی موجودہ کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی ،جس میں ملک بھر میں کوکا کولا کی جانب سے اشتراک پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
اس تقریب میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے پبلک پالیسی اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن فہد حسین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ، لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور کوکا کولا پاکستان کے نائب صدر فہد اشرف نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے کہا ،" وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 9 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی امداد حاصل کرنے کے علاوہ ،کوکا کولا جیسی کمپنیوں اور مجموعی طور پر نجی شعبے نے ستمبر کے اوائل میں حکومت کے ساتھ قریبی رابطے کے ساتھ سندھ اور بلوچستان میں نچلی سطح پر استحکام اور امداد فراہم کرکے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔"
کوکا کولا کے نائب صدر فہد اشرف نے بھی اس پر روشنی ڈالی ،"ہم 50 کی دہائی سے پاکستان میں ہر آفت کے بعد فوری ردعمل کے منصوبے کا ہمیشہ حصہ رہے ہیں ، لیکن اس کا پیمانہ غیر معمولی ہے۔ تو ہمارا ردعمل احتیاط سے ہر ایک کی مدد کے لیے مرتب کیا گیا تھا جس میں خوراک کے تحفظ، پینے کے صاف پانی اور دیہی خواتین اور اقلیتی کمیونٹیز پر خصوصی توجہ دی گئی تھی ۔ پھر بھی ہم آگاہ ہیں کہ یہ ان ضرورتوں کی مقدار میں صرف معمولی کمی ہے جو ابھی تک پوری نہیں ہوئیں ۔"
پانی کی ایک عالمی خیراتی تنظیم Bond E shams اور انڈس ارتھ ٹرسٹ کے ساتھ کوکا کولا ٹھٹھہ، سندھ میں ایک جدید اور توسیع پذیر شمسی توانائی سے چلنے والا جامع واٹر باکس نصب کر رہا ہے۔ یہ کوکا کولا کی عالمی آبی تحفظ کی حکمت عملی کے مطابق ہے تاکہ کمزور کمیونٹیز کو جدید تکنیکی مداخلت کے ذریعے پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی تک رسائی فراہم کرکے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے ہم آہنگ ہونے میں مدد کی جاسکے ۔چونکہ پانی کی %90 جمع آوری خواتین کی جانب سے کی جاتی ہے ،اس لئے انہیں H2O وہیلز بھی فراہم کئے جارہے ہیں جو خاص طور پر ڈیزائن کردہ کنٹینر ہیں جو انہیں سولر واٹر باکس سے اپنے گھروں تک آسانی سے پانی منتقل کرنے کے قابل بنائیں گے ۔
نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی (NDMA) کے ذریعے، Coca-cola Icecek Pakistan نے 120,000 لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا ۔
لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے تقریب کے اختتام پر، پریس کلب کی جدید ترین سہولیات کے افتتاح اور صحافیوں سے رابطے میں آسانی پیدا کرنے پر کوکا کولا کا شکریہ ادا کیا ۔