لاہور، 11 جنوری، 2018: کوکا کولا 3 فروری، 2018 کو FIFA ورلڈ کپ کی اصل ٹرافی لاہور، پاکستان میں لائے گی، جو پاکستانی شائقین کو فٹ بال کے سب سے پسندیدہ انعام کا تجربہ کرنے کا ایک تاریخی موقع فراہم کرے گا۔
کوکا کولا کی جانب سے FIFA World Cup™ ٹرافی کا ٹور دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو دنیا کے سب سے بڑے، سب سے زیادہ چاہے جانے والے کھیلوں کے ایونٹ – 2018 FIFA World Cup™ کو محسوس کرنے کے لیے تیار ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس اہم، بین الاقوامی دورے کی میزبانی میں، کوکا کولا اور FIFA شائقین کو اسی ٹرافی کے ساتھ قریب اور روبرو آنے کی دعوت دیتے ہیں جو FIFA نے FIFA ورلڈ کپ جیتنے والے ملک کو پیش کی ہے۔ یہ ہزاروں شائقین کے لیے زندگی میں یک بارگی موقع ہو گا کہ وہ فٹ بال کی سب سے مشہور علامت کو دیکھیں اور کھیل کے لیے اپنے جنون کا اشتراک کریں۔
رضوان اللہ خان، کوکا کولا پاکستان اور افغانستان کے جنرل مینیجر نے کہا کہ FIFA World Cup™ ٹرافی کا دورہ پاکستان – ملک کے لیے تاریخی آغاز – نہ صرف فٹ بال کے شائقین کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، کیونکہ یہ عالمی سطح پر قوم کے نرم پہلو کو فروغ دیتا ہے۔ "پاکستان میں فٹ بال کے لاکھوں شائقین ہیں اور ہم بہت پرجوش ہیں کہ پاکستان اس سال ٹرافی ٹور کا حصہ بننے کا اہل ہے۔ کوکا کولا ایسے اقدامات کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے جو نوجوانوں میں بہت پسند کیے جاتے ہیں اور ان کی ترقی میں معاونت کرتے ہیں۔ خواہ یہ موسیقی، تعلیم، ماحول یا کھیل ہو، کوکا کولا ملک میں نوجوان نسل کی طاقت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ فٹ بال پاکستان میں نہ صرف ایک اُبھرتا ہوا کھیل ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے سماجی اور ثقافتی حدود سے باہر مربوط ہونے کے لیے اپنے اظہار کا تیزی سے فروغ پاتا ایک اہم پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے۔
کوکا کولا کی جانب سے FIFA World Cup™ ٹرافی ٹور کا آغاز ستمبر 2017 میں روس میں ہوا اور 2018 کے FIFA World Cup™ تک نو ماہ میں 126,000 کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے چھ براعظموں کے 50 سے زیادہ ممالک کا دورہ کرے گا۔ روس میں کوکا کولا کی طرف سے FIFA World Cup™ ٹرافی کا ٹور 25 شہروں کا دورہ کرے گا – جو تاریخ کا سب سے طویل میزبان ملک کا دورہ ہے۔
سولہ پاکستانیوں کا ایک وفد، جس میں میڈیا، کوکا کولا کمپنی اور پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کے نمائندے شامل ہیں، FIFA World Cup™ کی ٹرافی وصول کرنے اور اسے لاہور، پاکستان لانے کے لیے چیانگ مائی، تھائی لینڈ کے دورے میں شامل ہوں گے۔ ٹرافی ایک دن کے لیے پاکستان میں رہے گی اور لاہور میں ہونے والے کوک فیسٹ میں میڈیا اور ہزاروں فٹ بال شائقین کے دیکھنے کے تجربے کے لیے اس کی رونمائی کی جائے گی۔
پاکستانی فٹ بال کے شائقین کے لیے، FIFA World Cup™ ٹرافی کا ٹور فقط ایک آغاز ہے۔ اس تاریخی ایونٹ کے بعد، کوکا کولا پاکستان شائقین کی فٹ بال سے محبت کو فروغ دینے اور جشن منانے کے لیے ملک بھر میں اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کرے گا۔ ٹرافی ٹور کے علاوہ، کوکا کولا شائقین کو روس میں ہونے والے FIFA ورلڈ کپ میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کے لیے ایک صارف پروموشن کا آغاز کرے گا جس میں ایک میچ میں سکے سے ٹاس کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا منفرد موقع بھی شامل ہے۔
کوکا کولا کی جانب سے FIFA World Cup™ ٹرافی کا ٹور لوگوں کے لیے فٹ بال کی تاریخ کا ایک حصہ بننے اور ایک دوسرے کے ساتھ کھیل کے لیے اپنے جنون کا اشتراک کرنے کا ایک غیر معمولی موقع ہے۔ FIFA ورلڈ کپ کی اصل ٹرافی دیکھنے کے جذبات فٹبال شائقین کی یادوں میں طویل عرصے تک زندہ رہیں گے۔
کوکا کولا کی جانب سے FIFA World Cup™ ٹرافی کے ٹور کی تازہ ترین اپ ڈیٹس بشمول ٹور کی آئندہ منازل اور تاریخیں، خصوصی انٹرویوز، تصاویر اور ویڈیوز، آفیشل ویب سائٹ www.fifa.com/trophytour، آفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/trophytour اورآفیشل انسٹاگرام پیج https://www.instagram.com/trophytour پر جائیں۔
کوکا کولا کمپنی کا FIFA کے ساتھ 1976 سے ایک دیرینہ تعلق ہے اور وہ 1978 سے FIFA World Cup™ کی باضابطہ اسپانسر ہے۔ کوکا کولا نے 1950 کے بعد سے ہر FIFA World Cup™ میں اسٹیڈیم کی تشہیر کی ہے اور وہ تمام سطحوں پر فٹ بال کی طویل عرصے سے حامی ہے۔ یہ چوتھا موقع ہے کہ کوکا کولا اور FIFA World Cup™ ٹرافی کے ٹور کو دنیا کے لیے لانے کے لیے یکجا ہوئے ہیں۔
FIFA ورلڈ کپ کی اصل ٹرافی FIFA World Cup™ کے فاتحین کو دی جاتی ہے جبکہ وہ FIFA کے پاس رہتی ہے۔ ٹرافی خالص سونے سے بنی ہے اور اس کا وزن 6.142 کلوگرام ہے، جو دنیا کو اپنے اوپر رکھنے والے دو انسانوں کے امتزاج سے بنائی گئی ہے۔ اصل ٹرافی کا موجودہ ڈیزائن 1974 سے وابستہ ہے۔ دنیا کے سب سے زیادہ تسلیم شدہ کھیلوں کی علامتوں میں سے ایک اور ایک انمول شبیہ کے طور پر، FIFA ورلڈ کپ کی ٹرافی کو صرف لوگوں کا ایک منتخب گروپ چھو اور تھام سکتا ہے جس میں FIFA World Cup™ کے سابق فاتحین اور سربراہان مملکت شامل ہیں۔ چونکہ ضوابط یہ بتاتے ہیں کہ FIFA ورلڈ کپ کی ٹرافی FIFA کے پاس رہے گی اور اسے کلی طور پر نہیں جیتا جا سکتا، اس لیے FIFA World Cup™ جیتنے والی ٹیم عارضی طور پر مستند ٹرافی اپنے پاس رکھتی ہے اور پھر اسے مستقل طور پر ایک نقل سے نوازا جاتا ہے، FIFA فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹرافی (خالص سونے کی بجائے گولڈ پلیٹڈ، اور سال، میزبان ملک اور متعلقہ ایونٹ کے فاتح کے ساتھ کندہ کردہ)۔
کوکا کولا کمپنی (NYSE: KO) دنیا کی سب سے بڑی مشروب ساز کمپنی ہے، جو 500 سے زیادہ سپارکلنگ اور سٹل برانڈز اور قریباً 3,900 مشروبات کے ساتھ صارفین کو تازہ دم کرتی ہے۔ Coca‑Cola کی قیادت میں، دنیا کے سب سے قیمتی اور قابل شناخت برانڈز میں سے ایک، ہماری کمپنی کے پورٹ فولیو میں 21 بلین ڈالر کے برانڈز ہیں، جن میں سے 19 محدود، کم یا بغیر کیلوری والے اختیارات میں دستیاب ہیں۔ ان برانڈز میں ڈائیٹ کوک، کوکا کولا زیرو، فانٹا، سپرائٹ، داسانی، وٹامن واٹر، پاوریڈ، منٹ میڈ، سمپلی، ڈیل ویل، جارجیا اور گولڈ پیک شامل ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے مشروبات کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کے ذریعے، ہم سپارکلنگ اور سٹل دونوں مشروبات کے نمبر 1 فراہم کنندہ ہیں۔ ہمارے مشروبات کی 1.9 بلین سے زیادہ سرونگز ہر روز 200 سے زیادہ ممالک میں صارفین لطف اندوز ہوتے ہیں۔ مستحکم کمیونٹیز کی تعمیر کے لیے مستقل عزم کے ساتھ، ہماری کمپنی ان اقدامات پر مرکوز ہے جو ہمارے ماحولیاتی اثرات کو کم کرتے ہیں، ہمارے ساتھیوں کے لیے ایک محفوظ، جامع کام کا ماحول بناتے ہیں، اور ان کمیونٹیز کی اقتصادی ترقی کو بڑھاتے ہیں جہاں ہم کام کرتے ہیں۔ اپنے بوٹلنگ پارٹنرز کے ساتھ مل کر، ہم 700,000 سے زیادہ سسٹم ایسوسی ایٹس کے ساتھ دنیا کے سرکردہ 10 نجی شعبے کے ایمپلائرز میں شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے، کوکا کولا کا سفر www.coca-colacompany.com پر ملاحظہ کریں، ہمیں ٹویٹر پرtwitter.com/CocaColaCo پر فالو کریں، www.coca-colablog.com پر ہمارا بلاگ Coca‑Cola Unbottled ہمیں www.linkedin.com/company/the-coca-cola-company پر آن لائن تلاش کریں۔