'پاکستان میں بیمثال سیلاب کے لیے متحدہ عالمی ردعمل درکار ہے۔ گزشتہ ماہ، کوکا کولا کمپنی کی عالمی فلاحی تنظیم کوکا کولا فاؤنڈیشن نے کیئر انٹرنیشنل کو 250,000 امریکی ڈالر کی امداد دی۔
کوکا کولا فاؤنڈیشن کی امداد کے ذریعے، کیئر انٹرنیشنل جعفرآباد، بلوچستان میں شیلٹر کٹس، خوراک کے علاوہ اشیاء اور حفظان صحت کی کٹس (بشمول ماہواری کی صفائی کے سامان) کی فراہمی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ خواتین کی حفظان صحت اور بزرگ سربراہوں والے گھرانوں کو ترجیح دی جا رہی ہے کیونکہ وہ تباہی کے بعد سب سے زیادہ کمزور حالت میں ہیں۔
کوکا کولا فاؤنڈیشن کی صدر سعدیہ مڈسبرگ نے کہا، "جاری تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان بھر میں ہونے والے نقصانات کا پیمانہ بے مثال ہے۔ کیئر میں وقف ٹیم کی قیادت میں، کوکا کولا فاؤنڈیشن کی گرانٹ بلوچستان میں ہنگامی سیلاب میں امداد کے لیے دی جائے گی۔"
"پاکستان میں کیئر انٹرنیشنل ان چند تنظیموں میں سے ہے جو ہنگامی صورتحال کے آغاز سے ہی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کر رہی ہے۔ متاثرہ کمیونٹیز کی ضروریات بہت زیادہ ہیں کیونکہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی کے نیچے ہے اور ہر گزرتا دن کمیونٹیز کے لیے مزید مشکلات لا رہا ہے کیونکہ بہت سے علاقوں میں پانی کھڑا ہے جس سے صحت کو خطرات لاحق ہیں۔ اس بڑے پیمانے کی ہنگامی صورتحال میں حکومت، I/NGOs اور عطیہ دہندگان بشمول کارپوریٹس کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ CARE نے سیلاب سے متاثرہ آبادی بالخصوص خواتین اور بچوں کو فوری امداد کی فراہمی کے لیے کوکا کولا فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔" عادل شہزاد، کیئر انٹرنیشنل کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا۔
"ہمیں اس آفت کا سامنا کرنے میں مدد کرنے کے لیے وسائل کی اشد ضرورت تھی اور میں کوکا کولا فاؤنڈیشن اور کیئر کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس دوران ہمارا ساتھ دیا"، ایک سیلاب متاثرہ شبیر احمد نے کہا۔