1947 میں ملک کی آزادی کے فوراً بعد، 1953 میں کوکا کولا پاکستان میں آیا۔ جس کا صدر دفتر لاہور میں ہے۔
ہمارا پہلا پلانٹ کراچی اور اس کے بعد دوسرے بڑے شہروں میں کھلا۔ 2010 میں، CCBPL کے حصص اور انتظامی حقوق Coca‑Cola İçecek (CCI) نے حاصل کیے، جو کوکا کولا کمپنی کے ترکی میں مقیم ایک بوٹلرہے۔ جہاں TCCEC پاکستان میں Coca‑Cola کے ٹریڈ مارک اور تمام مارکیٹنگ کولیٹرل کے کاپی رائٹس کا مالک ہے، وہاں CCI پاکستان پاکستان میں The Coca‑Cola کمپنی کے سپارکلنگ اور سٹل مشروبات تیار کرتا، تقسیم کرتا اور فروخت کرتا ہے۔